15 نومبر 2010 - 20:30

شنگھائی کی ایک اونچی عمارت میں آتشزدگی سے کم از کم 53 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ پیر کی دوپہر ایک اٹھائیس منزلہ عمارت میں لگی اور اس سے نوّے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آگ پیر کی دوپہر ایک اٹھائیس منزلہ عمارت میں لگی اور اس سے نوّے افراد زخمی بھی ہوئے ہیںتاحال اس آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تا ہم عینی شاہدین کے مطابق آگ تعمیراتی سامان میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ عمارت میں متعدد ریٹائرڈ اساتذہ اور میونسپلٹی کے حکام اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھے اور یہاں کل 156 خاندان موجود تھے۔ شنگھائی چین کا سب سے بڑا صنعتی شہر ہے اور یہاں کی آبادی دو کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

.......

/110